حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (نمس) پہونچ کر اسمبلی کے اسپیکر ایس مدھو سدن چاری کی عیادت کی جو شدید گرمی کی لہر کے دوران لو لگنے اور صحت کے دیگر مسائل کی وجہ زیر علاج ہیں۔ چیف منسٹر نے اسپیکر کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کے سی آر نے نمس پر ڈائرکٹر نریندر ناتھ سے خواہش کی کہ اسپیکر کو بہترین طبی سہولتیں اور علاج مہیا کیا جائے ۔ قانون ساز کونسل کے صدرنشین سوامی گوڑ ، ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی، ارکان پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، نرسیا گوڑ اور رکن اسمبلی پرشانت ریڈی بھی چیف منسٹر کے ساتھ تھے۔