زرعی شعبہ کیلئے مثالی اقدامات ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔27فبروری (سیاست نیوز )کسانوں کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپئے انشورنس کی فراہمی کے متعلق چیف منسٹر چندرشیکھر رائو کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے کے سی آر کوموجودہ دور کا لال بہادر شاستری قرار دیا۔ اپنے بیان میںجناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر آئندہ بجٹ میں زرعی شعبے کو مستحکم بنانے 12 ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںتا کہ کسانوں کو اپنی فصلیںاگانے سود پر قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے ۔ انہوں نے کسانوں کے تئیں چیف منسٹر کے اس اقدام کو ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہا ں ملک کی مختلف ریاستوں میں کسان پریشان حال ہیں ایسے میں تلنگانہ کے کسان حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیمات کے باعث کافی خوشحال ہیں اور حکومت کی تمام اسکیمات سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر کو حقیقی عوامی قائد قرار دیا اور کہا کہ چیف منسٹر نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک بھر کے کسانوں کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں اوران فلاح کیلئے دیگر ریاستوں کے ہمراہ ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں جس میںزراعت کے فروغ کو خاص اہمیت دی گئی ہے کے چندرا شیکھر ارؤنے زرعی شعبے کو استحکام بخشنے کیلئے بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے کسانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا جس کی ملک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی جبکہ متحدہ ریا ست میں کانگریس وتلگو دیشم جماعتوں کی حکمرانی کے دوران کسانوں کیلئے برقی سربراہی محض ایک خواب تھا ۔