حیدرآباد۔ یکم جنوری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ملو روی نے آج کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دلت مخالف ہیں۔ آج یہاں ایک بیان میں ملو روی نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ سابق چیف سکریٹری راجیو شرما کو دو مرتبہ توسیع کس نے دی تھی اور اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ پردیپ چندرا کی میعاد میں توسیع دینے میں کیوں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ دونوں مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے پردیپ چندرا کو اس لئے نظرانداز کردیا کیونکہ وہ ایک دلت ہیں۔