کے سی آر حیدرآباد واپس

حیدرآباد۔12 اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے سہ روزہ دورہ دہلی کے اختتام پر آج شام حیدرآباد واپس ہوئے ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے قیام دہلی کے دوران مختلف مرکزی وزراء بشمول مرکزی وزیر فینانس و دیگر سے ملاقات کر کے تلنگانہ ریاست کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کرنے کے علاوہ مختلف اسکیمات منظور کرنے کی خواہش بھی کی ۔ چیف منسٹر نے اپنے قیام دہلی کے دوران ریاست تلنگانہ میں برقی کے درپیش مسئلہ پر مرکزی وزراء سے تبالہ خیال کیا ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صدرنشین نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن سے بھی ملاقات کر کے برقی پراجکٹس کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔مسٹر چندر شیکھر رائو نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کے دوران نئی ریاست تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے کی درخواست کی۔