حیدرآباد 19 جون ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش اسمبلی اسپیکر عہدے کیلئے سینئر قائد تلگودیشم و رکن اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راو کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میںآیا تاہم کل ان کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ اس اعلان کے فوران بعد انہیں ایوان میں موجود قائدین کرسی صدارت پر فائز کریں گے۔ بتایا جاتا ہیکہ اسپیکر اسمبلی کے مقننہ انتخاب کو یقینی بنانے وزیر امور مقننہ وائی راما کرشنوڈو نے صدر وائی ایس آر کانگریس و قائد اپوزیشن مسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کر کے اسپیکر کے متفقہ انتخابات کیلئے ڈاکٹر سیوا پرساد راو کی تائید کرنے کی خواہش کی جس پر جگن نے تائید کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے سیوا پرساد راو کے نام کو اسپیکر عہدے کیلئے قطعیت دی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج اعلامیہ جاری کیا گیا اور تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس قائدین نے ڈاکٹر کے سیوا پرساد راو کے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔