کے سری ہری ، سرینواس یادو ضمنی انتخابات سے خوفزدہ : ای دیاکر راؤ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : تلنگانہ کے سینئیر تلگو دیشم پارٹی قائد ای دیاکر راؤ نے آج کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور وزیر کمرشیل ٹیکسیس ٹی سرینواس یادو دونوں حالیہ ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کے پیش نظر ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے کے لیے خوفزدہ ہیں ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے کہا کہ عوام ٹی آر ایس حکومت سے ناراض ہیں جو نو ماہ قبل تلنگانہ میں برسر اقتدار آئی ہے ۔ تلگو دیشم کے قائد نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی بھی ضمنی چناؤ کے لیے آمادہ نہیں ہے ۔۔