کے جی تا پی جی فیس ری ایمبرسمنٹ کا مطالبہ

طلباء کو سہولیات ضروری ، احتجاج شروع کرنے کی دھمکی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کے جی ٹو پی جی سادھنا کمیٹی اور تلنگانہ بی سی اسٹوڈنٹس ویلفیر اسوسی ایشن نے آج حکومت سے غریب طلبہ کے لیے کے جی تا پی جی فیس ری ایمبرسمنٹ کا مطالبہ کیا ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی نریندر گوڑ صدر نے دیگر قائدین کے ہمراہ ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے حالیہ بیان کے مطابق ہر حلقہ میں اسکول کی تعمیر کے لیے دو سال لگیں گے جب کہ یہاں پر کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک غریب طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ کی سہولت تو فراہم کی جاسکتی ہے ۔ کیوں کہ ہر سال فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں تقریبا دیڑھ لاکھ طلبہ کو اسکول سے نکال دیا جاتا ہے اسکولس سے بڑی تعداد میں غریب طلبہ کے اخراج کو روکنے کے لیے فیس ری ایمبرسمنٹ کو قابل عمل بنانا چاہئے ۔ سادھنا کمیٹی اور تلنگانہ بی سی ویلفیر کمیٹی نے حکومت کی جانب سے اس ضمن میں اقدامات نہ کئے جانے کی صورت میں دھرنا چوک ، اندرا پارک پر بھوک ہڑتال کے آغاز کا انتباہ دیا ۔۔