رات عمل آوری ناممکن : کے سی آر
حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی سے متعلق وعدہ پر راتوں رات عمل آوری ممکن نہیں، اس پر مرحلہ وار طور پر عمل آوری کی جائے گی۔ اسمبلی میں بجٹ پر مباحث کے دوران بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن کی جانب سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدہ کا حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہر گھر کیلئے ایک روزگار، مفت تعلیم جیسے وعدوں پر کب عمل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسکیم پر عمل آوری آسان نہیں اس پر راتوں رات عمل نہیں کیا جاسکتا ، سابقہ حکومتوں نے تعلیم کو خانگی شعبہ کے حوالے کردیا تھا۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں حکومت کو تجاویز پیش کریں۔