کے جی بی وی اسکولس کو انٹر تک توسیع

ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری کی مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات
حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و کابینہ اڈوائزری بورڈ ان ایجوکیشن سب کمیٹی کے صدرنشین کڈیم سری ہری نے آج دہلی میں مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی۔ جونیر کالجس کے طرز پر ترقی دیئے گئے کے جی بی وی کو 7.50 کروڑ روپئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ میں لڑکیوں کی تعلیم اور طبی سہولتوں میں اضافہ لڑکیوں کے ترک تعلیم کی تفصیلات رپورٹ میں درج کی گئی۔ کے جی بی وی اسکولوں کو انٹر تک توسیع دیتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال سے پڑھائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چھٹویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک ایک ہی تعلیمی نظام نہیں رہے گا۔ انٹر کی تعلیم کیلئے ٹیچرس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا گیا۔ ریاست تلنگانہ میں تعلیم کو فروغ و ترقی دینے اقدامات سے مرکزی وزیر کو واقف کرایا گیا۔ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اہل ٹیچرس کا انتخاب کرنے پر زور دیا گیا۔ مرکز نے ڈیڑھ کروڑ دینے سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم ہم نے 7.50 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔ 475 کے جی بی وی میں 94 کو ہی عصری تقاضوں سے لیس کرنے کی اجازت دی گئی۔ ہم نے اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ضلع پریشد، سرکاری اسکولس، ریزیڈنشیل اسکولس میں زیرتعلیم لڑکیوں میں فی لڑکی پر سالانہ ایک لاکھ روپئے خرچ کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ 100 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 8 لاکھ لڑکیوں کو ہیلت اینڈ ہائجین کٹس دیئے جارہے ہیں جس میں 13 اقسام کے برانڈ چیزیں شامل ہیں۔ اس اسکیم کو ملک بھر میں متعارف کرانے پر بھی زور دیا گیا۔