حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : گلوبل اسپورٹس ویئر برانڈ Puma نے ہندوستان کے مایہ ناز کرکیٹر کے ایل راہول کو بحیثیت پارٹنر انتخاب کیا ہے ۔ پوما نے بتایا کہ مذکورہ کرکیٹر سے تین سال کا معاہدہ کرتے ہوئے انہیں پراڈکٹ کو فروغ دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اسی دوران ابھیشک گنگولی منیجنگ ڈائرکٹر پوما انڈیا نے توقع ظاہر کی کہ کے ایل راہول اپنے پیشہ وارانہ مہارت کے علاوہ کمپنی کے پراڈکٹ کی فروخت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ پوما ایک پرفکٹ اسپورٹس ویئر اور اسٹالش ہے ۔۔