کے ایس آر ٹی سی ملازمین کا 27 فبروری کو چلو اسمبلی پروگرام

حیدرآباد۔/3 فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی ٹی این ایم یو کے زیر اہتمام جاریہ ماہ 27فبروری کو معذورین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر چلو اسمبلی پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹی این ایم یو قائد مسٹر محمود نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی فلاح و بہبود ( ویلفیر کیلئے ) سالانہ 500 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا حکومت آر ٹی سی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں آر ٹی سی میں کرایہ کے بسوں کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا بھی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔ مسٹر محمود نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عام ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کے ہڑتالی ایام کو رخصت خصوصی تصور کرتے ہوئے اعلان کرنے کا حکومت سے بالخصوص آر ٹی سی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت و آر ٹی سی انتظامیہ ٹی این ایم یو کے مذکورہ مطالبات کو فی الفور حل نہ کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔