کی جانب سے حیدرآباد کے مشہور خانگی اسکول Nord Anglia Education
Oakridge International کی خریدی
حیدرآباد 24 فروری (پریس نوٹ) حیدرآباد کے ایک مشہور خانگی اسکول اوکرج انٹرنیشنل اسکول کو ہانگ کانگ کے ایک اسکول چین، Nord Anglia کی جانب سے خریدا گیا ہے۔ Nord Anglia نے پانچ اوکرج انٹرنیشنل اسکولس کو خریدا ہے جن میں طلبہ کی تعداد تقریباً 7000 ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملت کا تخمینہ 1500 تا 1600 کروڑ روپئے کا کیا جارہا ہے۔ تاہم ان میں کسی بھی ادارہ نے اس معاملت کی مالیت سے متعلق کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ اوکرج انٹرنیشنل کے دو کیمپس حیدرآباد میں بچوپلی اور گچی باؤلی میں واقع ہیں جبکہ اس کے کیمپس وشاکھاپٹنم، موہالی اور بنگلور میں بھی ہیں۔ اوکرج انٹرنیشنل کو People Com Binc کی جانب سے چلایا جاتا ہے جو ایک ایجوکیشن مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی ہے جسے 20 سال قبل دو انڈین اسکول آف بزنس (ISB) کے طلبائے قدیم ناگا پرساد تمالا اور وائی وی راج شیکھر کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔ اس معاملت کے تحت اوکرج اب Nord Anglia Chain کا حصہ ہوگا جس کے 30 ممالک میں اسکولس ہیں۔ ہانگ کانگ کے اس گروپ کے ایشیاء، یوروپ، مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں اس کے اسکولس میں 61,000 سے زائد طلبہ ہیں۔ Oakridge International کے ساتھ اس معاملت سے یہ گروپ ہندوستان کے تعلیمی میدان میں داخل ہوگیا ہے۔