کی حیدرآباد میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاریUber

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی ، اوبیر نے آج اعلان کیا کہ وہ حیدرآباد میں اس کی فسیلیٹی قائم کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو کہ امریکہ میں اس کے ہیڈکوارٹرس کے باہر سب سے بڑی فسیلیٹی ہوگی ۔ کمپنی نے اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کے ساتھ ہزاروں جابس اور انٹرپرینر شپ کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ سدھارتھ شنکر ، جنرل مینجر حیدرآباد ، یوبر نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری اوبیر کے کور بزنس میں ہوگی جو کہ ایک نیا گرین فیلڈ پراجکٹ ہے جسے ہم یہاں قائم کررہے ہیں ۔۔