کی آج شہر میں نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگFICCI

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی شرکت
حیدرآباد ۔ /3 جولائی ( این ایس ایس) فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری

(FICCI) کی ریاست کی تقسیم کے بعد پہلی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ پیر کو یہاں ہوٹل پارک حیات پر منعقد ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اسپیشل ویژن بیان دیں گے اور وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ کلیدی خطاب کریں گے ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما ’’تلنگانہ ۔ ایک منفرد موقع‘‘ کے عنوان پر مخاطب کریں گے ۔ ایم جی گوپال ، اسپیشل چیف سکریٹری ایم اے اینڈ یو ڈی ڈپارٹمنٹ جیش رنجن سکریٹری آئی ٹی اینڈ سی ، وی سرینواس چاری ، ڈائرکٹر سنٹر فار اربن گورنینس اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، اے ایس سی آئی ، جئے کرشنن ، سی ای او ، ٹی ہب اور این وی ایس ریڈی ، ایم ڈی حیدرآباد میٹرو ریل بھی اس کانفرنس سے مخاطب کریں گے ۔ ہرش وردھن نیوٹیا ، چیرمین امبوجا نیوٹیا گروپ و صدر ایف آئی سی سی آئی ، پنکج پٹیل ، سینئر وائس پریسیڈنٹ ایف آئی سی سی آئی و سی ایم ڈی کاڈیلا ہیلتھ کیر لمیٹیڈ ، سنگیتا ریڈی ، جوائنٹ ایم ڈی ، اپولو ہاسپٹلس گروپ ، کے کے مودی ، چیرمین مودی انٹرپرائزس ، آر وی کنوریا ، سی ایم ڈی کنوریا کیمیکلس لمیٹیڈ اور دوسرے بھی اس کانفرنس سے مخاطب کرنے والوں میں شامل ہوں گے ۔