کیوبا کی حکومت کی نئے دستور کے مطابق تشکیل

ہوانا 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی ردوبدل کے سلسلہ میں کیا منصوبے رکھتا ہے۔ دستوری اصلاحات عدالتوں اور معیشت میں شروع کی جائیں گی جس کی توقع ہے کہ قومی اسمبلی جاریہ ماہ منظوری دیدے گی۔ 1976 ء کی دستوری اصلاحات سے ایک ایسا موقف پیدا ہوگیا ہے کہ وزیراعظم صدر کیوبا کے ساتھ بحیثیت سربراہ حکومت اور سربراہ مملکت اپنے اختیارات کی تقسیم چاہتے ہیں۔ دستور کے تحت کمیونسٹ پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے اور کیوبا ایک کمیونسٹ مملکت ہے اِس کی معیشت پر کمیونزم کا غلبہ پایا جاتا ہے۔ تاہم دستور کے تحت نئی تشکیل جدید سے کیوبا کے معاشرے میں خانگی جائیداد اور آزاد منڈی کی تخلیق کی راہ ہموار ہوجائے گی۔