کیوبا میں ایک دور کا خاتمہ، راؤل کاسٹرو مستعفی، ڈائزکینل نئے صدر

ہوانا ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا کی سیاست میں اب ایک دور کا خاتمہ ہونے جارہا ہے کیونکہ صدر راؤل کاسٹرو عہدہ سے دستبردار ہوکر اقتدار کی باگ ڈور اپنے دیرینہ نائب میگوئل ڈائزکینل کو سونپ چکے ہیں اور اس طرح ان کے خاندان کا چھ دہوں پر محیط اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ 57 سالہ ڈائزکینل جو کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطحی قائدین سمجھے جاتے ہیں، نے کیوبا کے پہلے نائب صدر کی حیثیت سے 2013ء سے اپنے فرائض کی بخوبی انجام دہی کی۔ اس طرح اب وہ کیوبا کے ایسے پہلے قائد بن جائیں گے جو 1959ء کے انقلاب کے بعد پیدا ہوئے اور 60 سالوں کے دوران ایسے پہلے قائد ہیں جہاں ’’کاسٹرو‘‘ ان کے نام کا حصہ نہیں۔