ہوانا، 20مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا نے جمعہ کو ہوانا ہوائی اڈہ سے پرواز کے فوراََ بعد ہوئے طیارہ حادثہ میں 110لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 99مسافر کیوبا کے تھے ۔ کیریبیائی جزائزر میں تقریباََ 30برسوں کے دوران یہ سب سے بڑا طیارہ حادثہ ہے ۔کیوبا میں کل سے دو دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس دوران قومی پرچم جھکا رہے گا۔ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔