واشنگٹن ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے کیوبا کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کی حمایت کردی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر باراک اوباما نے اس بات کا اشارہ دیا ہیکہ کیوبا کو اْن ممالک کی فہرست سے خارج کیا جائے گا جن پر دہشت گردی کی سرکاری سر پرستی کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں صدر اوباما نے ایک رپورٹ کانگریس کو بھجوادی ہے۔