کیوبا تعلقات بہتر کرے ورنہ معاہدہ منسوخ:ٹرمپ

واشنگٹن، 29نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کیوبا امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لئے تیار نہیں ہے تو اس کے ساتھ تجارت اور سیاحت معاہدہ کو منسوخ کردیا جائے گا۔مسٹر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے ایسے وقت یہ ٹوئٹ کیا ہے جب کیوبا کے لوگ اپنے گوریلا لیڈر فیدل کاسترو کی وفات کا سوگ منارہے ہیں۔ کاسترونے امریکہ کے خلاف 1959میں تحریک کا آغاز کیا تھا اور نصف صدی تک کریبیائی جزیرہ پر حکومت کی ۔ گذشتہ جمعہ کو کاسترو کی موت ہوگئی ۔ دوسری طرف چند کیوبائیوں نے مسٹر ٹرمپ کے ذریعہ ان امریکی کیوبائی تجارت اور سیاحت کو منسوخ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جسے مسٹر اوبامہ نے گذشتہ دو برسوں کے دوران شروع کی تھی ۔ مسٹر اوبامہ نے تاریخی فیصلے کے تحت دہائیوں پرانی سرد جنگ دشمنی کو ختم کرنے اور ہوانا میں ایک سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔