کینیڈا میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت

ٹورنٹو، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے ٹورنٹو شہر میں اتوار دیر رات ایک مصروف سڑک پر 15 لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا کر دوافراد کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ انڈیپنڈنٹ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مشتبہ ملزم کی شناخت ٹورنٹو رہائشی 29 سالہ فیصل حسین کے طور پر کی ہے . انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملزم کو فائرنگ کے واقعہ کے کچھ دیر بعد مردہ پایا گیا تھا.ملزم حسین کے خاندان نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے وہ ایک شدید ذہنی بیماری میں مبتلا ہے لیکن پولیس فائرنگ کے مقصد یا اسے تشدد کے لئے اکسانے کی وجوہات معلوم کر رہی ہے ۔حسین کے خاندان نے اپنے تحریری بیان میں کہاکہ یہ خبریں ملتے ہی ہم مکمل طور پر ٹوٹ گئے کہ ہمارا بیٹا اس تشدد اور لوگوں کی جان لینے کے لئے ذمہ دار ہے . وہ زندگی بھرشدید ذہنی بیماری اور ڈپریشن میں مبتلا رہا”۔بیان میں کہا گیاکہ ہم نے زندگی بھر اس کا علاج کروانے ، اس کی زندگی کی جدوجہد اور درد کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی. ہمیں اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کی زندگی کا اختتام اتنا تباہ کن ہو گا۔ٹورنٹو پولیس کے سربراہ مارک سینڈررس نے پیر کو کہاکہ ہمیں ابھی یہ پتہ نہیں چلاہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کیوں پیش آیا. اب ہم کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کر سکتے ۔پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی تک قاتل کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا ہے ۔ تفتیشی یونٹ کے مطابق، حملہ آور نے شہر کے گریک ٹاؤن میں مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی۔ حملہ آور نے پولیس پر بھی گولیاں چلائی تھی۔ اس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا اور بعد میں اس کی نعش برآمد کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔