کینیڈا میں طالب علم کا خواتین کیساتھ کام کرنے سے انکار

اوٹاوا 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں ایک طالب علم کی جانب سے خواتین کے ساتھ کام کرنے سے انکار کے بعد مذہب پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا اور یہ سوالات اُٹھائے جارہے ہیں کہ ملک کے سیکولر ادارے مذہب کے نام پر سامنے آنے والے ان مسائل سے کس طرح نمٹیں گے۔ مذکورہ طالب علم ٹورنٹو کی یارک یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ اس نے اپنے خط میں لکھا کہ یونیورسٹی جاکر پڑھنے کے بجائے انٹرنیٹ کورسیز کا انتخاب اس لئے کیاکہ میرا مذہب مجھے خواتین کے ساتھ زیادہ گھلنے ملنے سے روکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مذکورہ طالب علم نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ کورس میں سے مشترکہ اسٹڈی گروپ کو ختم کردے کیونکہ وہ لڑکیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

تھائی لینڈ میں مخالف حکومت احتجاج
بنکاک 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی حکومت کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں احتجاجی اُس وقت شدید زخمی ہوگئے جب بندوق برداروں نے ایک ریالی پر فائرنگ کردی جبکہ دوسری طرف عبوری حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے کیلئے منصوبہ بند ’’شٹ ڈاؤن‘‘ پر بھی عمل آوری کی جانے والی ہے۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں اس وقت زبردست سیاسی بحران پایا جاتا ہے جس کا نتیجہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کی صورت میں سامنے آیا۔ وزیراعظم یونگلوک شناوترا کو معطل کئے جانے کے مطالبہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ یونگلوک کے بھائی تھاکسین شناوترا کا عوام تھائی لینڈ کی سیاست سے اثر بالکل ختم کردینا چاہتے ہیں۔ فائرنگ کے دوران ایک احتجاجی کے شدید طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تھائی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دو علیحدہ واقعات میں دارالخلافہ میں منظم کی گئی ریالیوں پر فائرنگ کی گئی تھی، احتجاجی 2 فروری کو منعقد شدنی انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کررہے ہیں۔