کینیڈا میں اسمعیلی سنٹر کا آغا خاں کے ہاتھوں افتتاح

ٹورنٹو ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہارپر اور معزز آغا خاں نے گذشتہ دنوں اسمعیلی سنٹر، ٹورنٹو اور آغا خاں میوزیم کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ فرقہ اسمعیلیہ کے 49 ویں امام اور آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے بانی و صدرنشین آغا خاں کی مساعی والے یہ پراجکٹس کا مقصد مسلم برادریوں اور دیگر سماجوں اور تہذیبوں کے مابین بہتر فہم و ادراک پیدا کرنا ہے۔ یہ دو عمارتیں 6.8 ہیکٹر اراضی پر مبنی وسیع پارک کے اندرون واقع ہیں۔ جاپانی آرکیٹکٹ فومی ہیکو ماکی نے آغا خاں میوزیم کا ڈیزائن دیا ہے جبکہ ہندوستانی آرکیٹکٹ چالس کوریا نے اسمعیلی سنٹر کی ڈیزائننگ ترتیب دی ہے۔