ٹورنٹو ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں 29 سالہ پاکستانی نوجوان فیصل حسین کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ٹورنٹو شہر کے وسطی علاقے گریک ٹاؤن میں لوگوں پر فائرنگ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پیر کو علی الصبح فیصل نے گولیاں مار کر 18 سالہ نوجوان لڑکی ریز فالون کو قتل کر دیا۔ اس کے علاوہ شدید زخمی ہونے والی ایک 10 سالہ بچّی بھی ہاسپٹل پہنچ کر دم توڑ گئی۔ بعد ازاں فیصل کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔شہر کی پولیس کے سربراہ مارک کے مطابق اس دہشت گرد حملے مین 13 افراد زخمی ہوئے۔