اوٹاوا، 09 فروری (رائٹر) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں شامل اپنے چھ لڑاکہ طیاروں کو واپس کرے گا۔ مسٹر ٹروڈو نے کہا ‘‘ کینیڈاداعش کو نشانہ بنانے والے اپنے چھ لڑاکہ طیاروں کو واپس کرے گا۔ کینیڈا دہشت گردوں کے خلاف بمباری مہم کو 22 فروری تک بند کر دے گا لیکن ان علاقوں کی نگرانی کے لئے دو طیارے تعینات رہیں گے ۔ اس کے علاوہ کرد فوج کو تربیت دینے کا پروگرام بھی جاری رہے گا‘‘۔