کینیڈا اسکول میں فائرنگ، تشدد کا بدترین واقعہ ،5 ہلاک

اوٹوا۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چھبیس برسوں میں کینیڈا کے شمالی صوبے سیسکیچوان کے شہر لا لوش میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے اس بدترین واقعے میں نوجوان حملہ آور نے پہلے اپنے گھر پر اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر ہائی اسکول میں جا کر ایک خاتون ٹیچر اور اُس کی اسسٹنٹ کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے 23 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم سرِدست نہ تو حملہ آور کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس واردات کے محرکات کیا تھے۔ امریکہ کے مقابلے میں کینیڈا میں اسلحے کے حوالے سے زیادہ سخت قوانین کے باعث وہاں اس طرح کے فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی رونما ہوتے ہیں۔