کینیا یونیورسٹی میں بھگدڑ ،ایک طالب علم ہلاک ، 141 زخمی

نیروبی۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کی نیروبی یونیورسٹی میں بھگدڑ کے سبب ایک مقامی طالب علم ہلاک اور دیگر 141 زخمی ہوگئے۔ جب طلبہ حادثاتی طور پر ہوئے دھماکوں انتہا پسند حملہ سمجھتے ہوئے خوف و دہشت کی حالت میں بھاگنے لگے۔ نیروبی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پیڑبیتھی نے کہا کہ سال سوم کا ایک طالب علم ساتھی طلبہ کو بھگدڑ میں فوت ہوگیا۔ دیگر زخمی طلبہ کو بغرض علاج ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقی ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہوا تھا اور طلبہ نے سمجھ لیا کہ یہ اسلامی انتہا پسندوں کا حملہ ہے جس طرح صومالیہ کے الشباب باغیوں نے 2 اپریل کو کینیا کے گریسا یونیورسٹی کالج پر کیا تھا جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔