نیروبی ۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیسیوں صومالی انتہا پسند خود کار ہتھیار لہراتے ہوئے کینیا کے ایک چھوٹے سے ساحلی قصبہ پر حملہ آور ہوگئے۔ حملہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ جس کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔ ہوٹلوں کو نذرآتش کیا گیا اور سڑک پر واقعہ عمارتوں پر گولیاں کی بوچھار کی گئی۔ حملہ کے دوران 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شب ہوا۔ عہدیداروں نے انتہا پسند تحریک ’’الشباب‘‘ کو جو القاعدہ سے الحاق رکھتی ہے، حملہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ حملہ آوروں نے کہا کہ جو خواتین کینیا کی فوج میں ہیں اور جو مرد صومالیہ میں پولیس اور فوج میں برسرخدمت ہیں، انہیں اپنے عہدوں سے فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔