نیروبی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ایک ڈیم کے منہدم ہوجانے سے سینکڑوں افراد کو اپنے مکانات کا تخلیہ کرنا پڑا کیونکہ پانی کا تیز بہاؤ ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے جارہا ہے۔ اب تک 32افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ دریں اثناء پولیس ترجمان جوزف کیوکو نے بتایا کہ نکوروکاؤنٹی میں واقع سولائی کے پٹیل ڈیم سے بھی پانی ٹکرا رہا ہے اور اس کی رفتار اتنی تیز ہے کہ سینکڑوں مکانات بہہ گئے۔ یاد رہیکہ کینیا میں سیلاب سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس واقعہ نے بھی اموات کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ دریں اثناء نوکورو کے گورنر لی کینیا نجوئی نے متاثرہ عوام کو تیقن دیا کہ انہیں ہر ممکنہ طبی امداد پہنچائی جائے گی اور ان کا تحفظ کیا جائے گا۔