کینیا میں سیلاب، 112افراد ہلاک

نیروبی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ہیومانیٹرین ایجنسی نے آج ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کے مہینے سے کینیا میں شدید بارش کی وجہ سے 112افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ سے جاری ایک بیان میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 244,400 بتائی گئی ہے۔ جن میں اکثریت ٹاناریور، کیلیفی اور منڈیرا کاؤنٹیز میں آباد تھی حالانکہ گذشتہ سال ہی قحط سالی سے بھی ان کاؤنٹیز کے لوگ متاثر ہوئے تھے اور حالات آہستہ آہستہ معمول کی جانب آرہے تھے کہ اچانک موسمی بارش نے اتنی شدت اختیار کرلی کہ اس نے سیلاب کا روپ اختیار کرلیا۔ دوسری طرف انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اور ریڈکریسنٹ سوسائٹیز نے ایک علحدہ بیان جاری کرتے ہوئے سیلاب میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی بات کہی تھی۔