کینیا میں سڑک حادثہ ،14افراد ہلاک

ماچاکوس۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں ماچاکوس کاؤنٹی میں چہارشنبہ کو ایک بس کے ٹرک سے ٹکرانے سے 14افرادکی موت ہوگئی۔یاٹا ڈیویژنل پولیس کمانڈر نجوروگ کارانجا نے کہاکہ صبح پانچ بجے ایک بس کو شمال مشرقی کینیا کے منڈیرا سے نیروبی جاتے وقت تیزی سے آنے والے ایک ٹرک نے ٹکر ماردی،جس میں 11مرد،دو خواتین اور ایک بچے کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر کارانجا نے کہا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈرائیور نے وارننگ کو نظر انداز کیوں کیا۔کینیا حکومت نے سڑک حادثوں کو قابو کرنے کے لئے ٹریفک کے سخت اصول بنائے ہیں اس کے باوجود بھی سڑک حادثے ہوتے رہتے ہیں۔