کینیا میں خوفناک سڑک حادثہ 36افراد ہلاک

نیروبی،یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک کینیا میں ایک دردناک سڑک حادثہ میں 36افراد ہلاک اور16زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثہ ملک کے وسطی حصے میں ایک بس اور ایک لاری کے درمیان ہونے والی ٹکر سے پیش آیا۔رفٹ ویلی کے ٹریفک پولیس آفیسر زیروارومے نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یہ حادثہ ناکورو شہر کے قریب پیش آیا۔ارومے کے مطابق تمام زخمیوں کو ہاسپٹل داخل کرایا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نعشوں کو نکالنے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔یہ حادثہ مغربی کینیا کے شہر بوسیا سے راجدھانی نیروبی سفر کرنے والی بس اور ناکورو سے سفر پر گامزن ایک ٹرک کے درمیان پیش آیا جبکہ حادثہ میں دونوں ہی گاڑیوں کے ڈائیور ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات ہیں کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا اس پر اسی ماہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے ۔