19 بنگلہ دیشی غیرقانونی قیام پر کوئمبٹور میں گرفتار

کوئمبٹور ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انیس بنگلہ دیشی شہریوں کو آج تیرپور میں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ درست دستاویزات کے بغیر مقیم تھے اور خود کو مغربی بنگال کے متوطن باور کرا رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ تیرپور کے اطراف و اکناف نٹ ویئر یونٹس میں کئی بنگلہ دیشی کام کرنے کی اطلاع پر پولیس نے سیروپولوواپٹی میں کمپنی پر دھاوا کیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش سے واجبی دستاویزات کے بغیر آگئے تھے اور اس کمپنی میں خود کو مغربی بنگال کے متوطن بتاتے ہوئے کام کرنے لگے تھے۔