کینیامیں چرچ پر حملہ،تین ہلاک، متعدد زخمی

نیروبی۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں چرچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کینیائی حکام کے مطابق مسلح افراد چرچ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ا?نھوں نے اتوار کو ہونے والی خصوصی عبادت میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحلی علاقے ممباسا کے قریب چرچ میں حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس حملے کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب اور کینیا میں اس کی حامی تنظیموں پر اس طرح کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔