کیندریا ودیالیہ اسکول لاکر میں ایک کروڑ نقد اور سونے کے بسکٹ

احمد آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے او این جی سی کیمپس میں واقع کیندریا ودیا لیہ کے عدم استعمال شدہ اسٹاف لاکرس میں ایک کروڑ روپئے نقد اور تقریباً 59 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ یہ انکشاف کل اس وقت ہواجب اسکول پرنسپل نے صفائی مہم شروع کی۔ اسٹاف روم میں مقفل لاکر تھے جن پر گرد جمی ہوئی تھی ۔ استعمال نہ کئے جانے والے 20 لاکرس کے منجملہ 5 کی کنجی دستیاب نہیں ہوئی ۔ اسے توڑنے پر دو لاکرس میں موجود دو بیاگس میں ایک کروڑ روپئے کی نقد رقم اور 21 سونے کے بسکٹ پائے گئے ۔