واشنگٹن، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جگہ کی تفتیش کرانے میں تاخیر کر رہی ہے ۔مسٹر میٹس نے قطر کے وزیر دفاع سے ملاقات سے پہلے کل کہا کہ ہم اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح سے تفتیشی ٹیم کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں تاخیر کروائی جا رہی ہے ۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سے پہلے اس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کس طرح کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مقام تک تفتیشی ٹیم کے آنے سے پہلے ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی جا سکتی ہے ۔