کیمیکل گودام حادثہ مہلوکین کی تعداد 110 ہوگئی

ڈھاکہ،22فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار میں واقع عمارت میں خوفناک آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 110 ہو گئی۔بنگلا دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکہ کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیا کے گودام موجود ہیں۔