لندن۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہزادہ ہیری مبینہ طور پر شادی کر کے اپنا گھر بسانا چاہتے ہیں ‘ چنانچہ ان کی سوتیلی ماں کیمیلا آج کل برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری کی دلہن تلاش کررہی ہے ۔ 21سالہ شہزادہ ہیری کے نئے شہزادہ اینڈرو بن جانے کا خوف ہے جنہوں نے اپنے لئے غیرموزوں لڑکی سے شادی کرلی تھی جس کی وجہ سے شاہی خاندان بدنام ہوگیا تھا لیکن دوبار زبردست تشہیر کے بعد بھی شہزادہ ہیری کی محبت دوبار ناکام ہوچکی ہے اس لئے وہ اپنے بڑے بھائی ولیمس کی طرح شادی کرنا چاہتے ہیں ۔