کیمیائی حملہ کی نئے سرے سے تفتیش کا مطالبہ ، روس کی قرارداد

اقوام متحدہ۔24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شام میں ہوئے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کی نئے سرے سے تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد پیش کی ہے ۔اس سے پہلے فرانس سمیت کئی ممالک نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف ثبوت جمع کرنے اور اس کے خلاف پابندی لگانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے سفیر ویسلي نیبنجیا ماضی کی تحقیقاتی ٹیم کی جگہ نئی بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کرنے کے لئے کل رکن ممالک کے درمیان قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے ۔