نائجر۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے اسلام پسند گروہ بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اغوا کر لیا ہے۔ کیمرون کے حکام کے مطابق شدت پسندوں کی کارروائی کے دوران کم از کم تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ بوکو حرام نے اغوا کی یہ کارروائی اتوار کو کیمرون کے شمالی علاقے کولوفاتا میں کی۔ اسی علاقے میں ایک علیحٰدہ حملے میں ایک مقامی مذہبی رہنما سینی بوکار کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔