کیمرون کا نواز شریف کو فون افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد ۔ 28 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے فون پر ربط قائم کیا اور نومبر کے آخری ہفتہ میں لندن میں منعقد شدنی افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کانفرنس کی صدارت کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے۔ اس کا مقصد جنگ سے متاثرہ افغانستان کیلئے بین الاقوامی برادری کے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔