پوندی۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش دھماکے نائیجریا کے سرحد سے ملحقہ ملک کے مشرق بعید خطے کے گنجان آباد قصبہ ڈیجاحکانہ میں ہوئے جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری بوکو حرام پر عائد کی ہے تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔