جنیوا، 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ایٹونیو گوٹیرس نے وسطی افریقی ملک کیمرون میں اتوار کو ہونے والے صدر کے انتخاب کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے کرانے کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سبھی فریقوں سے انتخابات سے قبل، انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد سختی برتنے کی اپیل کی۔ مسٹر گوٹیرس کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے کیمرون کے شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے انتخابی میدان میں اترنے والے سبھی امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی طرح کے مسئلے کے سلسلے میں قائم قانونی اور آئینی شقوں کا سہارا لیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر کے عہدے کے لئے 9 امیدوار انتخابی میدان میںہیں۔