کیمبرج انالٹیکاکے خلاف سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات

نئی دہلی۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے فیس بک سے ہندوستانیوں کی شخصی تفصیلات کے مبینہ طور پر غیر قانونی استعمال پر سی بی آئی کی جانب سے کیمبرج انالٹیکا اور گلوبل سائنس ریسرچ کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گلوبل سائنس ریسرچ سے کیمبرج انالٹیکا نے تفصیلات حاصل کیا تھا جس نے غیر قانونی طو رپر فیس بک کے ہندوستانی استعمال کنندگان کی شخصی اور رازداری کی حامل تفصیلات جمع کیا تھا۔ مرکز سے اس ضمن میں گذکرہ کئے جانے کے بعد سی بی آئی نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جو عام طور پر الزامات کی مکمل تحقیقات کروانے اور ایف آئی آر درج کرنے یا نہ کرنے کی سمت پہلا قدم سمجھی جاتی ہیں۔ ہندوستان میں فیس بک کے 20 کروڑ استعمال کنندگان میں وزیر قانون روی شنکر پرساد نے حال ہی میں راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ ہندوستانی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے بیرونی سوشل میڈیا اداروں کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔