شدید قسم کے کیل مہاسے مرد و خواتین دونوں کو ہوتے ہیں ۔ جن کا تعین جسامت کے لحاظ سے کیا جاتا ہے ۔ جلد کے نیچے کی سطح میں سخت گٹلیاں بن جاتی ہے اور جلد کے اوپر اُبھار پیدا ہوتا ہے اس میں درد بھی ہوتا ہے اور بے چینی بھی پیدا ہوتی ہے زخم ہوجانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے اس لئے اس قسم کے کیل مہاسوں کا علاج ماہر امراض جلد سے کروانا ضروری ہے ۔ کیل مہاسوں کی قسم کا تعین کرنے کیلئے آسان طریقہ چہرہ دھو کر اسے خشک کرنا اور اس پر کھردرا کاغذ چپکادیناہے اگر یہ کاغذ جلد گر جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جلد خشک قسم کی ہے اگر یہ کچھ دیر چہرے سے چپکا رہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی جلد مرطوب یا تیلیا ہے ۔ اس لئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے ۔
کیل مہاسوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور ان کے قدرتی اور گھریلو علاج بھی موجود ہیں۔کیل مہاسوں کے علاج کیلئے آپ کو اس کی وجوہات سمجھنا ضروری ہے ۔ کیونکہ کیل مہاسوں کے زخموں کے نشان چہرہ پر باقی رہ جاتے ہیں اس لئے جلد کی حفظان صحت ضروری ہے غذائی عادتیں بھی تبدیل کی جانی چاہئیں تا کہ کیلیں اور مہاسے ظاہر نہ ہوسکیں اور ان سے چھٹکارا مل جائے ۔ قدرتی علاج میں جڑی بوٹیوں کی کریم ‘قدرتی اشیاء کی مصنوعات ‘صحت مند غذا ‘کثیر مقدار میں پانی پینا وغیرہ شامل ہے ۔ اس کے بعد بھی اگر یہ مرض برقرار رہے تب بھی اس کی شدت زیادہ نہیں ہوگی اور ڈاکٹر کے علاج سے اس مرض سے آسانی سے چھٹکارا مل جائے گا ۔ کیلوں اور مہاسوں کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کی روک تھام بہتر ہے ۔ سب سے پہلے تو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کیل مہاسے بار بار ہوتے ہیں کئی کمپنیاں کیل مہاسوں کے علاج کی مصنوعات تیار کرتی ہیں اور اس سے کافی مالی فائدہ حاصل کرتی ہے لیکن کسی بھی علاج کا فائدہ عارضی ہوتا ہے اور کیل مہاسے دوبارہ پیدا ہوجاتے ہیںاس لئے آپ کو یادرکھنا چاہئے کہ کبھی کیلوں اور مہاسوں کو دبائیں یا پھوڑا نہ کریں اس سے کیل مہاسوں میں اضافہ ہوتا ہے اور زخم کا نشان بھی باقی رہ جاتا ہے ۔ بہتر یہی ہیکہ کیل مہاسوں سے انسداد کیلئے اپنی غذائی عادات تبدیل کریں اور جلد کو صاف ستھری رکھا کریں ۔