کیلی فورنیا کی مہیب آگ میں 650 مکانات تباہ، چھ ہلاک

ریڈنگ (کیلورنیا)۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیلیفورنیا میں مہیب آتشزدگی نے 650 مکانات کو خاکستر کردیا جو 23 جولائی سے قہر برپا کررہی ہے۔ دریں اثنا کیلیفورنیا کے آتش فرو عہدیداروں نے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ آگ اتنی مہیب ہے اور خطرناک ہے کہ اس سے کم و بیش 5000 تنصیبات کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے تاہم آگ پر قابو پانے کی پوری کوششیں جاری ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس آگ میں آتش فرو عملہ کے دو افراد، دو بچے اور ان کی پڑدادی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چھٹویں مہلوک کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔