لاس اینجلس ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ شہر ریڈنگ میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثہ کے بعد ایک اور گاڑی اِن دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق بس میں ہائی اسکول کے 46 طلبہ سوار تھے۔ حادثے کے بعد شاہراہ کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔