کیلئے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے عمل کا آغاز III ایمسیٹ

حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے /11 ستمبر کو ہونے والے ایمسیٹ III امتحانی ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے عمل کا آج سے آغاز ہوچکا ہے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے اور مشکلات پیش نہ آنے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ کنوینر ایمسیٹ پروفیسر یادیا نے یہ کہا کہ ایمسیٹ III امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو چاہئیے کہ وہ امتحانی مرکز کو آتے وقت ہال ٹکٹ، آن لائین رجسٹریشن کیا ہوا درخواست فارم ، بلیو یا بلیک پوائنٹ پین لے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز پر دی گئی ہدایت کے مطابق وقت سے ایک منٹ بھی تاخیر سے پہنچنے پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ علاوہ ازیں امتحانی سنٹر پر موبائیل فون ، واچ ، و دیگر الیکٹرانک اشیا ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ کنوینر ایمسیٹ III نے ایمسیٹ III میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ بائیو میٹرک طریقہ کار کے ذریعہ امتحان میں شرکت کو ثابت کرنا ہوگا اور بائیو میٹرک طریقہ کار کی روشنی میں کوئی بھی امیدوار اپنے ہاتھوں کو مہندی وغیرہ کے علاوہ ٹارٹوس وغیرہ ڈال کر نہ آئیں ۔ کیونکہ مہندی اور ٹاٹوس لگے رہنے کی وجہ سے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ حاضری درج نہیں ہوپائے گی ۔ لہذا امیدواروں سے ان تمام باتوں کا خاص خیال رکھنے اور ایمسیٹ III کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی کنوینر ایمسیٹ نے پرزور اپیل کی ۔