حیدرآباد 29 جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سے انٹر امتحانات منعقد شدنی مارچ 2015 میں شرکت کرنے والے طلباء جنہوں نے JEE Mains 2015 کیلئے درخواست دی ہے‘ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ تعلیمی تفصیلات سے متعلق زمرے میں کوالیفائنگ ایگزامنیشن بورڈ کو ’’تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ‘‘کے طور پر اپ لوڈ کریں۔ سی بی ایس ای نے درخواست فارم میں آن لائن تصحیح کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی ہے ۔