کیش لیس سوسائٹی پر جلسے، مختار احمد فردین کی شرکت

سماجی امید کے مصنف کا دورہ شمال ہند، اردو تعلیم، سماجی مسائل اور کیش لیس سوسائٹی پر خصوصی خطابات
حیدرآباد ۔ 21 جنوری (پریس نوٹ) آل انڈیا اردو ماس کمیونکیشن سوسائٹی فار پیس کے صدر ڈاکٹر مختار احمد فردین دورہ دہلی، پٹنہ، میتھلہ یونیورسٹی (دربھنگہ)، جے این یو، اردو اکیڈیمی بہار، مغربی بنگال جہاں وہ تعلیم کی اہمیت اور دورحاضر کے مسائل پر ہندوستانی سماج میں کیش لیس سوسائٹی کتنی حقیقت کتنے خواب کے علاوہ نوٹ بندی : سماج کو مسائل میں خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر مختار احمد فردین کی نئی کتاب ’’سماجی امید‘‘ کی رونمائی ڈاکٹر محمد گوہر ایڈیٹر انچیف تاثیر روزانہ ملٹی ایڈیشن کے ہاتھوں عمل میں آئے گی، جس میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر الحاج عبدالرؤف ماہر تعلیم، شمس الدین کے علاوہ مشتاق احمد نوری سکریٹری بہار اردو اکیڈیمی، نائب صدر اکیڈیمی منال شاہ قادری، پروفیسر نعیم انیس، ڈاکٹر صبا اسمعیل مخاطب ہوں گے۔ اس کے علاوہ جے این یو میں خصوصی لکچر میڈیا اور آج کے حالات ’’نوٹ بندی پر ہوگا جس میں صدائے انصاری ایڈیٹر اطہر حسین انصاری کی زیرنگرانی ڈاکٹر مختار احمد فردین کے بھی خطابات ہوں گے۔ پروفیسر اور ٹیچرس سے خصوصی تبادلہ خیال آسنسول کے دانشگاہ اسلامیہ میں 24 جنوری ہوگا۔ 23 جنوری کو کیش لیس سوسائٹی اور کتاب سماجی امید کی رونمائی پٹنہ میں انجام دی جائے گی۔