کیری ‘گرمیوں کی دشمن

آم کے پیڑ پر بُور آنے سے گرمیوں کی آمد کا علم ہوجاتا ہے اور جیسے ہی سورج اپنی تپش میں اضافہ کرتا ہے آم کے پیڑ کیریوں سے لد جاتے ہیں۔ کیری یا کچے آموں کا تذکرہ آتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے اور تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں مربے ، اچار اور چٹنی بنانے کی۔یہ موسم گرما کا مزیدار پھل ہے۔لوگ گرمیوں میں اسے شوق سے کھاتے ہیں اور اس سے اچار بھی بنایا جاتا ہے اور اس کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔کچے آم دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے‘یہ گرم خاصیت کا حامل ہوتا ہے۔